کیچ بی ایل ایف نے بلیدہ اور شہرک حملوں کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اپنے آفیشل میڈیا چینل آشوب پر پاکستانی فورسز اور تنصیبات پر دو مختلف حملوں کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی ہے۔

19 جولائی کو بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز کے چالیس گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی بم حملے سے نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں بی ایل ایف کے سرمچاروں کو پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی میں سوار ایک جونیئر افسر سمیت تمام آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

ویڈیو فوٹیج میں، بی ایل ایف کے سرمچاروں کو ایک اور حملے میں قومی معدنیات لے جانے والے ٹریلرز کو نذر آتش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ حملہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 20 جولائی کو شہرک میں سی پیک روڈ پر کیا تھا، حملے میں دو ٹریلروں کو نقصان پہنچا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post