پاکستانی حکومت بلوچوں کو پرامن احتجاج کا حق دیں اور ان پرجاری تشدد کو روکے-نمائندہ خصوصی برائے اقوام

 


گوادرانسانی حقوق کے محافظوں کی تحفظ کے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر نے بلوچستان کے شہر گوادر میں بلوچ قومی اجتماع( بلوچ راجی مچی )  میں انسانی حقوق کے کارکنان اور شرکاء کے خلاف حالیہ پرتشدد کریک ڈاؤن کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک پوسٹ میں، لالر نے خطے میں پرامن طریقے سے انسانی حقوق کو فروغ دینے کی کوشش کرنے والوں کو درپیش تشدد اور جبر کی تشویشناک رپورٹوں پر روشنی ڈالی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کے لیے پرامن طریقے سے وکالت کرنے والے افراد کے حقوق کو برقرار رکھے لالر پاکستان کے وفد برائے جنیوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے وہ پاکستانی حکومت پر زور دیں کے وہ اقوام متحدہ سے کئے گئے انسانی حقوق کے تحفظ کے وعدوں پر عمل کریں-


Post a Comment

Previous Post Next Post