گوادر بلوچ راجی مچی کے قافلوں پر ریاستی جبر کیخلاف جامعہ بلوچستان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

 


گوادر میں ریاست پاکستان کی دہشتگردی اور وحشت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے آج سریاب روڈ پر جامعہ بلوچستان  کے سامنے سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بلوچ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فوجی بربریت ،بلوچستان حکومت کی فریق بننے ،راجی مچی کے شرکا کو ھلاک گرفتار کرنے اور قافلوں کو پر امن مارچ نہ کرنے کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔بلوچستان حکومت کو پر امن مظاہرین پر تشدد کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرکے حکومت کو عوام کا قاتل کرار دے دیا ۔ 

آپ کو علم ہے اس وقت پورا بلوچستان، حب چوکی سے شال اور گوادر تک، مکمل طور پر بند ہے اور گوادر میں مکمل کرفیو نافذ ہے۔ ریاست کی بدترین وحشت اور دہشتگردی کے باوجود بلوچ عوام ہر علاقے میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں اور اس نظام سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بی وائی سی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہم بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھرپور احتجاجی ریلیوں میں شرکت کریں اور ریاست کو پیغام دیں کہ اب مزید بلوچ قوم ظلم و ستم برداشت نہیں کریگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post