ڈاکٹر مارنگ بلوچ سمیت دیگر نوجوانوں پر ایف آئی آر درج کرنے کے پرشدد عمل کی مزمت کرتے ہیں۔ کرن کنول، رابعہ رابی



جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی ضلعی سیکرٹری کرن کنول اور سیکریٹری نشرواشاعت رابعہ رابی نے ڈاکٹر مارنگ بلوچ اور دیگر ساتھیوں پر ایف آئی درج کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پرامن طریقے سے اپنے حقوق کی بازیابی کی جدوجہد کرنے والے بلوچ عوام پر پہلے پہل ریاست نے بدترین دہشت گردی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس شیل اور گولیاں برسائیں اور اب اوپر سے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں پر ایف آئی درج کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔


 انھوں نے کہاہے کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ پرامن مظاہرین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر ہو اور مقدمات درج ہوں۔ لیکن ریاست وہشت اور بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے۔  


جموں کشمیر کے رہناوں نے کہاہے کہ ظالم و جابر ریاست بلوچ عوام پر دھاہیوں سے جبر و تشدد کے سارئے ہتھکنڈے استعمال کر کہ تھک ہار چکی ہے۔ اور اب لگتا ہے کہ بلوچ قومی تحریک آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے جہاں سے آگے فتح منتظر ہے جبکہ ریاست سب شکست کے دھانے پر ہے اور فاشزم بربریت کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے جس کے بعد شکست سے دو چار ہونا مقدر بن جاتا ہے۔




انھوں نے کہاہے کہ اس ریجن کے ترقی پسندوں اور محکوم اقوام کے عوام کو بلوچ تحریک کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گی جو ان کا تاریخی فریضہ بنتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post