پشین میں سی ٹی ڈی اور بلیدہ میں فوجی قافلے کو ریموٹ بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی

 


بلوچستان کے علاقے پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی  کو  پشین زلزلہ ہوٹل کے قریب  ریموٹ کنٹرول بم  دھماکے میں نشانہ بنایا  گیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے تین اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبعی امداد کیلے سول ہسپتال پشین منتقل کردیا ہے 

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گیرے میں لیے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں  ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ گلی  میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ۔

ذرائع کے مطابق قافلے میں شامل ایک ویگو گاڑی حملے کی زد میں آیا ہے۔ جس سے گاڑی کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ اس میں سوار اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

 تاہم حملوں  کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post