خضدار گریشہ سی ٹی ڈی کا گھر پر فائرنگ سے 3 خواتین زخمی، احتجاجاً شاہراہ بند




بلوچستان کے علاقے خضدار میں بدنامہ زمانہ  پاکستانی فورس کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے ایک گھر پر دھاوا بول کر وہاں موجود مردو سمیت خواتین و بچوں کو زد و کوب کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً شاہراہ بند کرکے  دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے خضدار، گریشہ کے علاقے کوچہ یونین کونسل گونی میں پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے گھر پر دھاوا بول کر شاہ جان ولد سلیم جان، گوہر دین ولد خیر جان، محمد جان ولد لعلِ بخش، معیار ولد لعل بخش، محمد عارف ولد عبد الرحمٰن، منیر احمد ولد صبرو ساجدی سمیت خواتین و بچوں کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے لعل بخش ولد ابرہیم اور صبرو ولد حمل کے گھروں میں موجود تین خواتین زخمی ہوئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس دوران فورسز اہلکار گھروں میں موجود دو موٹر سائیکل، دو لاکھ روپے رقم اور آٹھ عدد موبائل اپنے ہمراہ لے گئے،  جبکہ گھر میں تھوڑ پوڑ کی گئی اور سولر سسٹم کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا گیا۔

واقعے کے خلاف لواحقین نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مل کر گریشہ گری کے مقام پر  نال شاہراہ کو آمد و رفت کیلئے بند کرکے دھرنا دے دیا ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post