نوکنڈی سے ملنے والی نعش کی شناخت نمروز سے لاپتہ شخص کے طور پر ہوگیا ،نوشکی فائرنگ ملزمان گرفتار

 


شال نوکنڈی سے ملنے والی نعش کی شناخت افغانستان سے مسلح افراد کے ہاتھوں لاپتہ شخص کے طور پر ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوکنڈی سے ملنے والی نعش کی شناخت حامد جان محمد حسنی کے  نام سے ہوا ہے  بتایا جاراہے کہ انھیں حامد بکرے عید سے 8 دن قبل نمروز افغانستان سے کچھ نامعلوم افراد نے اغوا کر کے لاپتا کیا تھا ، اور گزشتہ روز ان کی نعش نوکنڈی کے علاقے چلگامی میں پھینک دیا گیا تھا ۔

ان کی تدفین افغانستان کے صوبہ ہلمند میں کردی گئی ۔

چاغی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق چاغی بازار میں تین افراد نے اکرام اللہ نامی نوجوان کے اوپر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا لیویز رسالدار میجر طاہر خان زرکون کے مطابق بھروقت کاروائی کرتے ہوئے بیبرگ، گل احمد،ولی جان نامی حملہ آوروں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post