بھاگ ناڑی مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، مستونگ ریٹائرڈ کرنل گولی لگنے سے ھلاک



بھاگ ناڑی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق بھاگ ناڑی میں لیویز تھانہ کی حدودمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قربان رڈ نامی شخص قتل ہوا ۔ نوش کو فوری طور پر یسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مستونگ شکار کیلئے جانے والا ریٹائرڈ کرنل اپنے ہی بندوق کی گولی چلنے سے ھلاک ہوگیا ۔  تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کانک چلتن کے دامن میں پہاڑ کی بلند چوٹی پر شکارکے شوقین کراچی سے آئے ہوئے ریٹائرڈ کرنل نجم الرحمن حاجی محمد قاسم رئیسانی کے مہمان اپنے ہی بندوق کی فائر سے  ھلاک ہوگیا ہے شکار کھیلنے کے بعد واپسی پر اونچے پہاڑ سے نیچے اترنے کے دوران بندوق ٹیگر پر ہاتھ لگنے سے فائر ہونے پر پاوں میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے دوستوں نے بمشکل پہاڑ سے پانچ گھنٹوں کے طویل مسافت کے بعد اتارا اور ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر زیادہ خون بہنے اور بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post