بلوچستان ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے کھندڑی سے 7 نومبر 2023 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں خاندان کے دو اور افراد کے ساتھ جبری لاپتہ ہونے والے گزین ولد محمد نور چار روز قبل پاکستانی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔
اس سے قبل محمد امین ولد درمحمد اور حاصل خان ولد نوردین مختلف اوقات میں بازیاب ہوگئے تھے ۔