گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کے ترجمان نے جاری بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی فورسز فرنٹیئر کور ایف سی نے بلوچ راجی مچی کے شرکاءپر فائرنگ کرکے انھیں شہر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی جس میں اصغر نامی شخص شہید ہوا اور 6 شرکا قمر عثمان سکنہ گوادر، محمد حسن ولد علی نواز سکنہ خضدار ، راشد ولد محمد یوسف سکنہ نال خضدار ،
محمد ابراہیم ولد حاجی کریم ، جمعہ ولد محمد اعظم سکنہ پنچگور اور محمد اکبر ولد بلال سکنہ مشکے کے نام سے ہواہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ شدید کریک ڈاؤن کے دوران نیم فوجی دستے اس کے بعد فورسز خفیہ اداروں نےشہید کی بے جان نعش کو جی ڈی اے گوادر ہسپتال انتظامیہ سے چھین کر لاپتہ کردیا ہےجو کہ بہت پریشان کن عمل ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی لاش واپس کی جائے، تاکہ میت کی شناخت کی جائے اور مزید رسمی رسومات کے لیے اسے لواحقین کے حوالے کیا جائے۔