بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و دیگر واقعات میں 4 افراد ھلاک ہوگئے

 


پنجگور، بارکھان ، اوستہ محمد ، فائرنگ دیگر واقعات میں 4 افراد ھلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق پنجگور تارآفس جاوید چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شکیل ولد عبدالحمید سکنہ بونستان کو ہلاک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شکیل کا تعلق پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسے کس وجہ سے ہلاک کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بارکھان  ڈیم میں گزشتہ روز علاقہ کے دو نوجوان ڈوب کر ھلاک ہوگئے مقامی غوطہ خوروں نے نعشیں اپنی مدد آپ  نکال دیں  ۔

ادھر اوستہ محمد میں 25 سالہ  شہزاد جمالی نامی  نوجوان نے پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ تاہم خودکشی کرنے کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post