مشکے میں پاکستانی فوج نے 4افراد کو چھاپہ مار کر جبری لاپتہ کردیا



 آواران: مشکے نوکجو سے گزشتہ شب پاکستانی فورسز اور خفیہ  ایجنسیوں کے  ہاتھوں 4 افراد  جبری لاپتہ ہوگئے۔ 

 جبری لاپتہ افراد کی شناخت شہداد اللہ بخش، عتیق کے ماسٹر اللہ بخش، منیر نبی بخش اور جبل ولد مجید سکنہ مشکے  نوکجو گاؤں کے نام  سے ہوا ہے۔  پاکستانی فوج نے کل رات چار بجے گاؤں پر چھاپہ مارا اور لوگوں کو اغوا کر لیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کے اہل خانہ آج صبح پاکستانی فوجی کیمپ  گیے اور  لوگوں کے بارے میں پوچھا لیکن پاکستانی فوج ان کا اغوا قبول نہیں کر رہی ہے۔ 

 ساتھ ہی پاکستانی فوج نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو کیمپ کے  باہر  سے زبردستی  بگادیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post