چمن بارڈر پر پرانا نظام بحال، 304 دن سے جاری عوامی دھرنا کامیاب



اتوار ، 21 جولائی ،2024/ زرمبش اردو

بلوچستان  چمن دھرنا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنیوالے عنایت کاسی نے چمن دھرنا اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ چمن سے افغانستان آمد و رفت شناختی کارڈ اور تذکرہ آج سے بحال ہوگا ۔ ہمارے مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب مذاکرات کی کامیابی کے بعد  5جون کو پولیو ٹیم پر حملے اور کارسرکار میں مداخلت پرایف آئی آر میں نامزد کیے گئے چمن دہرنا کے پانچ گرفتار رہنماؤں کو شال کرائم برانچ سے رہا کر دیا گیا ، اس وقت چمن چمن پرلت سٹیج پر بھی موجود تھے۔

زرائع کے مطابق حکومت اور دہرنا قیادت کے درمیان ایک اصولی سمجھوتہ ہونے جارہاہے، باڈر پر عوام کی آمد و رفت کیلئے ایک میکانزم بنایا جائے گا، زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کے روزگار کیلئے بھی پرانی طریقہ کار پر ان کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post