شال بی وائی سے حکومت درمیان مذاکرات کامیاب ،گرفتار 21 / 15 مظاہرین رہا ،سی ٹی ڈی کیخلاف ظہیر کی گمشدگی کی رپوٹ درج



 بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ آج ظہیر بلوچ کے بازیابی کے لئے جاری دھرنے میں حکومتی وفد اور انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات ہوئے، جس میں ظہیر بلوچ کے جبری گمشدگی کی  ایف۔آئی۔آر کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے خلاف درج کی گئی۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ 11 جولائی کو حراست میں لیے گئے مظاہرین میں سے جو 21 مظاہرین اب بھی پولیس کے حراست میں تھے ان میں سے 15 کو اس وقت رہا کیا گیا ، جبکہ 6 کو پیر کے روز   عدالتیں کھلنے کے بعد رہا کیا جائے گا اور 11 جولائی کو پر امن مظاہرین کے خلاف تمام مقدمات خارج کئے جائیں گے۔ 


ڈاکٹر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ  ظہیر بلوچ کے بازیابی کیلئے انکے لواحقین کے ہمراہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو 15 دن تک ظہیر بلوچ کو بازیاب کرانے میں اپنا کرادار ادا کریں گے اور 15 دن بعد اگر کمیٹی ظہیر بلوچ کو بازیاب نہ کرا سکی تو اس کے لواحقین اپنے احتجاج کو دوبارہ جاری رکھیں  گے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post