محمد حیات اور شاہ فیصل مینگل کے جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے جمع کرائی ۔نصر اللہ بلوچ

  


شال وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ محمد حیات مینگل اور شاہ فیصل مینگل کے جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہے ۔

 انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ محمد حیات مینگل ولد شاہ نظر خان کو فورسز نے رواں سال 22 مئی کو پڑنگ آباد مستونگ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا  اور شاہ فیصل مینگل ولد جان محمد کو فورسز نے 5 فروری 2022 کو نوشکی بازار سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہےاور خاندان کو انکے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں ۔

چیئرمین نے کہاہے کہ تنظیمی سطح پر انہیں یقین دھانی کرائی گئی کہ محمد حیات اور شاہ فیصل کے کیس کو کمیشن اور حکومت کو فراہم کرنے کے ساتھ اسکے باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

 نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ رواں سال جبری گمشدگیوں میں تیزی لائی گئی ہے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے اور انکی مسخ شدہ لاشیں بھی ملنے کی واقعات وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ساتھ رپورٹ ہوئے ہیں ، جو باعث تشویش ہے جسکی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ  ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں  میں قتل کرنے، انکی مسخ شدہ نعشوں کی برآمدگی کے سلسلے کو روکا جائے۔ ان ماورائے آئین اقدامات اور انسانیت سوز مظالم میں ملوث کرداروں کو انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین تحت حل کرنے کے حوالے سے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post