خضدار سے جاری ہفتہ دوران پاکستانی فورس خفیہ اداروں کے ہاتھ جبری لاپتہ ہونے والے طالب علم بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے سابقہ چیئرمین انیس بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے خضدار میں مرکزی آر سی ڈی ہائی وے پر ایدھی چوک کے مقام پر دھرنا دے کر شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
ان کا مطالبہ ہے کہ انیس بلوچ کو فی الفور بازیاب کیا جائے۔ انیس بلوچ کو 4 جون کو خضدار کے مقامی ہوٹل سے مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔ جس کے بعد ان کے بارے میں کچھ معلومات نہیں ملی ہیں ۔
بلوچ وائس فار جسٹس کے ترجمان نے خضدار کے باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مین آر سی ڈی روڈ پر انیس بلوچ کے خاندان کی جانب سے جاری دھرنے میں بھر پور شرکت کریں اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لئے اواز اُٹھائیں۔