بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ کونشکلات میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے بلوچی زبان کے انقلابی گلوکار منھاج مختیار کے گھر پر حملہ کرکے مرکزی دروازہ کو فائرنگ کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ہیں ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ سرکاری کارندوں نے استاد منھاج کے گھر پر موٹرسائیکل پر آکر فائرنگ کرکے چلے گئے ہیں، اس سے قبل متعدد بار پاکستانی فورسز کے ہمراہ آکر نہ صرف گھر اور باغات جلاکر گیے ہیں ، بلکہ انھوں نے خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان کے گھر کے مرد حضرات کو جبری گمشدگی کا نشانہ بھی بنا تے رہے ہیں ۔