بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او کا مشترکہ غیر رسمی اجلاس زیرِ صدارت بی ایس او کے مرکزی سینیئر وائس چیئرمین نذیر بلوچ کے جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر غلام نبی مری تھے۔ اجلاس میں بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری شکور بلوچ،مرکزی کمیٹی کے اراکین زرک بگٹی، بیبرگ واحد بلوچ زونل آرگنائزر کبیر بلوچ،زونل انفارمیشن سیکریٹری احمد بلوچ و دیگر بھی شریک تھے۔
اجلاس میں شہید چیئرمین منظور بلوچ کی چوتھی برسی کے تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین منظور بلوچ کے برسی کے مناسبت سے بی این پی و بی ایس او کا مشترکہ مرکزی پروگرام چھ جون بروز جمعرات صبح گیارہ بجے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہال جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوگا۔ جب کہ بی این پی و بی ایس او کے دیگر ضلعوں و زونز کو ہدایت کیا جاتا ہے کہ وہ اس دن مشترکہ طور پر تعزیتی ریفرنسز منعقد کروائے۔