بلوچستان کے دارالحکومت شال سے گزشتہ رات 2 بجے سادہ لباس میں ملبوس خفیہ اداروں کے مسلح افراد نے اے ون سٹی فیز ون عارف پلازہ میں ایک کمرے پر چھاپہ مار کر چھ طالب علموں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
بتایا جارہاہے کہ بعد ازاں تین طالب علم بازیاب ہوگئے ، جبکہ فاروق ولد سخی داد، شہیک ولد کہور خان اور وزیر ولد نذیر جو رشتے میں چچا زاد بھائی ہیں ان کے حوالے سے تاحال خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔
آپ کو علم ہے مذکورہ لاپتہ طالب علم تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں اس وقت شال میں رہائش پذیر تھے جو بنیادی طور پر کیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔
دریں اثناء کیچ کے مرکزی شہر تربت شاہی تمپ سے اطلاعات ہیں کہ منگل بدھ کی درمیانی رات نامعلوم مسلح افراد نے زونگ کمپنی کے ٹاور مہ مشینری کو آگ لگاکر ناکارہ کردیا ہے ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہداری کسی آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔