نصیر آباد دو قبائلی گروہوں کے درمیان فائرنگ 5 افراد ھلاک ، سبی کوچ مالکان رویہ کیخلاف احتجاج

 


بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائرنگ کا تبادلہ   5 افراد ھلاک 3 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں عمرانی قبیلے کے دو گروپوں میں  پرانی دشمنی کے بناپر گوٹھ علی شیر عمرانی اور گوٹھ زمان خان عمرانی کے رہائشیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے باعث 5افراد موقع پر ھلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ 

واقع کی اطلاع ملنے پر پولسی موقع پر پہنچ کر  نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچادیا۔ مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔ 

سبی کوچ مالکان کا سبی کے ٹیکسی اور لوکل بسوں کے مسافروں  سے بد کلامی ، ناروا سلوک، مبینہ طور پر پیسے چھیننے اور عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر مشتعل افراد سراپا احتجاج بن  گئے اور ناڑی بینک سبی کے مقام پر روڈ مکمل بند کر دیا۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر واقعے کا نوٹس لے اور بصورت دیگر تمام واقعات کے ذمہ دار خود  ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post