کیچ میں فوج کشی جاری ،بولان ایک شخص لاپتہ ،خاران مسافروں کو روک دیا گیا ، مشکے تعمیراتی کمپنی پر حملہ

 


کیچ بلیدہ  الندور میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی شروع کردی ہے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز ،خفیہ اداروں نے  شاہ مراد بازار  نامی محلے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لینے کے نام پر درندگی کرتے ہوئے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

تمام علاقہ اس وقت بھی گھیرے میں ہے ،داخلی خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ 

تاہم مکمل تفصیلات آنا باقی ہیں ۔ 

ادھر بلوچستان کے علاقے مچھ بولان سے نوراللہ سمالانی ولد نورالدین نامی نوجوان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ 


ذرائع کے مطابق فورسز مذکورہ نوجوان کی گاڑی کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

آپ کو علم ہے  گذشتہ دنوں مچھ سے نوشکی کلی جمالدینی کے رہائشی سنگت ثناء نامی نوجوان کو بھی فورسز نے لاپتہ کردیا تھا جو مچھ کے ایک ہوٹل میں مزدوری کرتا تھا۔

علاوہ ازیں خاران دازو کے مقام پر مسلح افراد نے سی پیک شاہراہ کو بند کرکے  آنے جانے والے مسافروں کی  تلاشی لینے کے بعد بلوچستان کا جھنڈالہرا کر چلے گئے ہیں ۔ 


دریں اثناء بلوچستان ضلع  آواران کے تحصیل مشکے  جیبری میں رات گئے مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے مشینری کو نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post