کیچ بلیدہ کے علاقہ گلی میں خواتین بچے پاکستانی فورسز ،فرنٹیئر کور ایف سی کی محلے سے کیمپ کو دور منتقل کرنے رات بھر بلاجواز فائرنگ بند کرنے کیلے سراپا احتجاج بن کر کیمپ سامنے دھرنا دے دیا ، اس دوران ایف سی کی جانب سے خواتین بچوں کے ساتھ ہتھک آمیز رویہ اپنا گیا انھیں خاموش کرنے کیلے سرعام دھمکیان دی گئیں ۔ جس کیخلاف خواتین بچوں نے شدید نعرہ بازی کی اور ریلی نکالی ۔
مظاہرین نے کہاکہ گزشتہ کئی دن سےگلی بلیدہ میں فرنٹرکور( ایف سی ) کی جانب رات بھر بلا وجہ نہ صرف فائرنگ جبکہ مارٹر کے گولے بھیرات بھر داغے جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے لوگ گہری نیند سے خوف کے مارے آٹھ کھڑے ہوجاتے ہیں بچے رات بھر روتے ہیں ۔ اور خوف کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔
مظاہرین کا کہناہے ایف سی کی رات بھر فائرنگ اور مارٹر گولے داغ نے کی وجہ سے قصبے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بچے رونے لگتے ہیں، دل کے مریض بوڑھے لوگوں کی حالت خراب ہو جاتی ہے۔ یہ جگہ جنگ کا میدان لگنے لگتی ہے۔ بچے اسکول جانا چھوڑ دیا ہے ، یہ صرف ایک رات کی بات نہیں، بلکہ ایف سی اہلکاروں کا معمول بن چکا ہے کہ وہ رات بھر فائرنگ اور مارٹر گولے داغتے رہیں گے ۔
مظاہرین نے کہاکہ آج، قصبے کے لوگوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایف سی کیمپ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ لیکن ایف سی اہلکاروں نے ان کی بات سننے کی بجائے ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور انہیں دہشتگرد کہاگیا۔ احتجاج میں شامل خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔
انھوں نے کہاکہ یہ صورتحال قابلِ مذمت ہے اور اسے فوراً روکا جانا چاہیے۔ اگر گلی کے مکینوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری ایف سی پر عائد ہوگی۔ اور ایف سی کیمپ کو محلے باہر دور ہونا چاہئےکیوں کہ محلے میں جنگ کا میدان نہیں ہے ۔
آخری میں مظاہرین نے اعلان کیاکہ وہ پیر 20 مئی دوپہر 2 بجے ، ایف سی کے ناروا رویہ کیخلاف گلی بلیدہ سے بٹ بلیدہ تک احتاجی ریلی نکالیں گے ۔ لہذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ خواتین بچوں سمیت ریلی میں شرکت کرکے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔