کوہلو: پاکستانی چھاؤنی پر مسلح افراد کا حملہ،چاغی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان ھلاک

 


 کوہلو  شہر میں قائم ایف سی کے مرکزی کیمپ میں متعدد دھماکوں  اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ۔  تفصیلات کے مطابق  گزشتہ شب تقریبا گیارہ بج کر چالیس منٹ پر کوہلو شہر میں قائم  قابض پاکستانی فورسز   ایف سی کے مرکزی چھاؤنی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

 دھماکوں کی  آواز سے شہر گونج اٹھا ۔ جن کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

آخری اطلاع تک حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

ادھر چاغی میں پاکستانی قابض فورسز  نے گولڈسمتھ باڈر پر فائرنگ کرکے مغربی بلوچستان کے علاقہ خاش کے رہائشی نوجوان  طاہا نوازئی ولد رحیم کو ھلاک کردیا ہے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post