بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان میں فورسز سے جھڑپوں میں 3 مقامی افرادہلاک جبکہ اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق قلعہ عبداللہ گلستان میں پوست کی فصل تلف کرنے کے دوران پاکستانی فورسز اورمقامی افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 3 مقامی افراد ہلاک جبکہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ جھڑپیں فورسز اور فیض اللہ خان غیبزئی نامی گروپ کے درمیان ہواہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں ایک شاہ ولی بادیزئی سابق افغان فوجی کمانڈر اور ان کا ساتھی بھی شامل ہے جبکہ سیکورٹی اہلکار سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔