تربت: جوسک میں پنجاب جانے والے ٹریلر کو نذر آتش کیا ہے۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریب جوسک میں سی پیک روڈ پر پنجاب جانے والے ٹریلر کو نذرآتش کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ کل رات ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے جوسک میں سی پیک روڈ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور پنجاب جانے والے ایک ٹریلر کو نذرآتش کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ٹریلر گوادر پورٹ سے وسائل لیکر پنجاب جا رہا تھا۔ سرمچاروں نے ٹرالر کے آپریٹروں کو انسانی بنیاد پر تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

بی ایل ایف نے کہا ہے کہ قابض پاکستانی ریاست مختلف حربوں کے ذریعے بلوچ وسائل کو لوٹ کر پنجاب کو آباد کرنا چاہتا ہے۔ بلوچ سرمچار بلوچ قومی وسائل و سرزمین کی دفاع کیلے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کسی کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ بلوچ قوم کی رضامندی کے بغیر سرزمین کے وسائل کا سودا لگائے۔

مزید کہاہےکہ ہم نے بارہا سرمایہ کاروں کو تنبیہ کی ہے اور ایک بار پھر عالمی و علاقائی سرمایہ کاروں اور ٹریلرز مالکان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ان منصوبوں کا حصہ نہ بنیں۔ بلوچستان حالت جنگ میں ہے۔ ان حالات تمام سرمایہ کار اپنی ہر قسم کی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

 بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post