گوادر جیونی کے علاقے پانوان (اوکار) میں زمین میں دفن آئی ڈی بم پھٹنے سے کھیل کود میں مصروف دو بچے زخمی ہوگئے، دونوں بچوں کو گوادر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ادھر خضدار کے تحصیل وڈھ میں پاکستانی فورسز کی مسلسل ہراساں کرنے سبب ذہنی دباؤ کے شکار نوجوان نے نزیر احمد ولد خلیل احمد براہیمزئی نامی نوجوان نے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق نزیر احمد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل ہراسانی کا شکار تھا، ذہنی دباؤ کو برداشت نہ کر سکنے کی وجہ
سے اس نے اپنی جان لے لی ہے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہیکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے میں مذکورہ نوجوان نے آزاد بلوچستان کا جھنڈا اٹھا یا تھا جسکے بعد پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے انھیں ہراساں کرنا شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا ۔