مشکے پاکستانی فورسز ہاتھوں خاتون جبری لاپتہ

 


ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے علاقہ میانی کلات  کے رہائشی خاتون ناز بی بی زوجہ زمان  پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئیں ۔ 

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو اس وقت فورسز نے جبری لاپتہ کردیا جب وہ اپنے شوہر جوکہ  قریبی پہاڑوں میں اپنے بھیڑ بکریاں چرانے کی خاطر خیمہ زن تھے راشن لیجا رہی تھیں  ۔ 

آپ کو علم ہے دوسرے خانہ بدوشوں کی طرح بلوچستان میں بھی مال مویشی پالنے والے خانہ بدوش  گھر سے دور جہاں گھاس بھوس وافر مقدار میں ہوں وہاں ریوڑ چرانے لیجاکر جب تک سبزہ اور پانی موجود ہے وہاں  خیمہ زن ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے ،اگر علاقہ میں قحط سالی ہو تو وہ ایک علاقہ حتی کہ ضلع  سے دوسری ضلع  بھی  ہجرت کرنے میں دیر نہیں لگاتے اور مال مویشی وہاں لیجاتے  ہیں  ۔



Post a Comment

Previous Post Next Post