بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گذشتہ رات پاچنان کے علاقے میں قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے انھیں نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پوسٹ پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب آزادی پسند تنظیموں نے بھی مزکورہ حملے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے۔