سندھ لاڑکانہ ایس پی آفس پر دستی حملہ

 


سندھ ایس پی سٹی دفتر کے باہر بم دھماکہ نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے مرکزی شہر میں قائم ایس پی (پولیس ) کے باہر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے آکر دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ،تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں اور مقامی انتظامیہ نے دھماکہ کے جگہ کو سیل کرکے صحافیوں کو جانے نہیں دیتے اور نہیں نقصانات بارے کوئی معلومات دے رہے ہیں ۔ 

تاہم واقع کے بعد لاڑکانہ شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے پولیس اہلکار بلا گئے ہیں دوسری جانب بم  ناکارہ کرنے والے  اسکوائڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے مرکزی شہر میں جگہ جگہ پولیس ناکہ لگاکر حملہ آواروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

آخری اطلاع تک مزکورہ بم حملے کی ذمہداری کسی نے ابتک قبول نہیں کی ہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post