ناروے بی وائی سی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی انسانی حقوق کے کارکنوں سے ملاقات

 


بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم ومتحرک آوازاور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ان دنوں یورپین ملک ناروے میں موجود ہیں جو انسانی حقوق کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے


آئی ہوئی تھیں ۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نےناروے میں انسانی حقوق کارکنان اور سماجی رہنماوں  سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور بلوچستا ن میں جاری پاکستانی ریاستی جنگی جرائم اور جبری گمشدگیوں  کے انسانیت سوزواقعات سے دنیا کو آگاہی دے رہی ہیں ۔

اس سلسلے میں ان کی ایران سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق کارکن نرگس محمدی جو ان دنوں ایران میں قید ہیں کے بچوں اور صحافی ایلزبتھ ایڈی سمیت دیگر سے ملاقاتیں ہوئیں ۔

اس حوالے سے انھوں نے  سماجی رابطوں کی سائٹ پر پوسٹ میں لکھا  ہے کہ ناروے کی ہیلسنکی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ عشائیہ میں 2023 کی نوبل انعام یافتہ، بہادر اور دلیر نرگس محمدی کے دو نوجوان بچوں سے ملاقات ایک اعزاز کی بات تھی۔

اس تقریب کی صدارت ناروے کی نوبل پرائز کمیٹی کے سربراہ اور Norsk PEN کے سیکرٹری جنرل Jørgen Watne Frydnes نے کی۔

انہوں نے کہا کہ ناروے کی صحافی اور سابق پروفیسر ایلزبتھ ایڈی سے ملنا بھی اعزاز کی بات تھی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہا ہےکہ ایران اور بلوچستان کی خواتین کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post