خاران حساس اداروں اور ڈی پی او کے رہائش گاہ پر دھماکہ اور شدید فائرنگ
تفصیلات کے مطابق خاران میں تین زوردار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ہیں.
علاقائی ذرائع کے مطابق ابھی ابھی خاران میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد شدید فائرنگ
زرائع کے مطابق دھماکے حساس اداروں اور ایس پی خاران عزیز جھکرانی کی رہائش گاہ پر ہوئے ہیں دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی بھی آوازیں آتی رہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ پولیس اہلکاروں کی طرف سے ہو رہی ہے یا حملہ آواروں کی طرف سے ہوئی.
یاد رہے اس سے قبل بھی ان مزکورہ جگہوں پر مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے متعدد حملے ہوچکے ہیں.
ادھر تربت میں مسلح افراد نے سی پیک روڈ کو بند کرکے چیکنگ کے بعد پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نزرآتش کردیا
تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم مسلح افراد نے سی پیک سڑک کو بند کرکے گاڈیوں کے چیکنگ کے بعد پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نزرآتش کردیا
زرائع کے مطابق ٹرالرز گوادر سے پنجاب جارہے تھے، مسلح افراد نے ڈرائیوروں کو تنبیہہ کے بعد چھوڈ دیا ہے ۔