کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں گھر پر بم حملہ، بلوچستان فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد قتل 2 زخمی

 


کوئٹہ میں نامعلوم افراد گھر پردستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو شال کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد نے ایک شخص حاجی رحمت کے گھر پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں دو افراد کو قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی خان پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے بشیر احمد پلال نامی شخص  کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش  تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لورثا کے حوالے کر کے مزید کاروائی شروع کردی ۔

دوسری جانب دکی جھالار کے علاقے کلی گنڈیری میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے  رحیم بخش ولد مراد بخش قوم مری سکنہ کلی گنڈیری نامی چرواہا ھلاک ہوگیا ۔ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد اپنی موٹرسائیکل بھی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے،

پولیس انتظامیہ کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازعے کا شاخسانہ ہے ۔

دریں اثناء پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والا  بالاچ خان نامی شخص زخمی ہوگیا، جنھیں زخمی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا-

اس طرح ڈیرہ بگٹی شہر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی شخص کی شناخت اقبال بگٹی عرف چھتیس گریڈ کے نام سے ہواہے۔ زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post