بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ،لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سہیل شاہوانی، شعیب سمالانی اور سجاول کے ناموں سے ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو گذشتہ روز شال کے علاقے کلی شہنواز سے اہل علاقہ کے سامنے سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جس کے بعد سے مذکورہ افراد لاپتہ ہیں۔