کیچ دشت میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ،ہرنائی میں فورسز مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ھلاکتوں کی اطلاع




کیچ کے علاقہ دشت میں قابض پاکستانی فورسز کی غیر اعلانیہ  فوج کشی جاری ۔ 
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز  مختلف علاقہ کے محلوں کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کے نام پر توڑ پھوڑ کر رہی ہے ۔ 
دشت کے آنے جانے والے راستوں پر مورچے سنبھال کر لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں ۔ 

علاوہ ازیں ہرنائی پاکستانی فورسز اور سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپیں، جانی نقصانات کی اطلاع ہے ، تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کے وقت بلوچ سرمچار سنجاوی سے ہرنائی جانے والی سڑک پر ماہ رواں تنک کے مقام پر ناکہ بندی کرکے کافی دیر تک چیکنگ کررہے تھے۔ اس دوران سرمچاروں کا مڈبھیڑ قابض ایف سی سے ہوا۔ ایف سی اور سرمچاروں کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ ایف سی کی کمک کو دیگر فورسز پہنچے۔ 

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مذکورہ سرمچاروں کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں 27 اپریل کو سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیاں روکنے کی کوشش کی، جس پر  فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور مشتبہ افراد کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ 

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا گیاہے۔  

آخری اطلاع تک ابتک کسی مسلح تنظیم نے اس حوالے سے بیان جاری نہیں کی ہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post