بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے دمب کے مقام پر قائم پاکستان فوج کے ایک کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیمپ پر راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے بیس منٹ سے زائد علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آواز گونجتی رہی۔
حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
اس طرح خاران میں رات گئے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی پتکین پل پر وقع چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے۔
ادھر دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے قابض پاکستانی فورس ایف سے پر حملہ کرکے محمد بلال نامی اہلکار کو ھلاک اور تین کو زخمی کردیاہے ۔
آخری اطلاع تک تینوں حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی بلوچ مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔