جامعہ کی خواتین سے بدتمیزی، علی مدد معافی مانگیں، پروفیسرز پینل

 


شال پروفیسرز پینل کے ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں جامعہ بلوچستان  کے احتجاجی مظاہرے میں موجود خواتین پروفیسرز کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیزی رویہ اپنانے پر علی مدد جتک کے رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ  حکومتی نمائندگان اور اراکین اسمبلی کا احتجاجی پروفیسرز، افیسرز اور ملازمین کی دلجوئی کی خاطر آنے کے بعد خواتین اساتذہ کے ساتھ الجھنا اور تہذیب سے آری باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں، اور خواتین اساتذہ کی توہین کا مرتکب ھونا انتہائی افسوس ناک عمل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 انھوں نے کہاہے کہ پروفیسرز پینل اس عمل کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ جامعات کے اساتذہ افیسرز اور ملازمین کی چار مہینوں کی تنخواہیں فی الفور ادا کی جاہیں اور اسمبلی کے فلور پہ اس عمل پہ معذرت کی جائے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حاجی علی مدد جتک کو خواتین اساتذہ سے معذرت کرنی چاہئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post