گْوادر شنکانی در کے مقام پر پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ لالا رفیق کے لواحقین نے ان کی بازیابی کیلے کوسٹل ہائی وے کو بند کردیا ۔
اس موقع پر پولیس کی 8 گاڑیوں میں سوار مرد اور خاتون پولیس اہلکاروں نے خواتین بچوں پر تشدد کرکے روڈ کھولنے کی کوشش کی ۔
جبکہ تین نوجوانوں وہاب، اصغر اور وحید کو پولیس اپنے ہمراہ لے گئے۔
مظاہرین خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے خواتین بچوں پر تشدد کرکے انھیں گھسیٹ کر ماراپیٹا جبکہ اس دوران بزرگ خاتون کی ہاتھ سے یس شریف چھین کر شہید کردی ۔
مظاہرین کا کہنا کہ اپنی پیاروں کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا دے رہے تھے کہ پولیس کی متعدد گاڑیوں پر مشتمل نفری یہاں پہنچی جن کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔ پولیس اہلکاروں نے خواتین و بچوں سمیت دیگر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہمارے دوپٹے کھینچ کر ہمیں سڑک پر گھسیٹا گیا جبکہ تین نوجوانوں وہاب، اصغر اور وحید کو پولیس اپنے ہمراہ لے گئے ۔
سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں نے پولیس کے جارحانہ رویہ کی سخت مذمت کی ہے ۔اور مطالبہ کیاہے کہ سالوں سے جبری لاپتہ لالا رفیق کو بازیاب کیاجائے ۔
آپ کو علم ہے احتجاجی دھرنا گذشتہ سال دسمبر میں جبری لاپتہ لالا رفیق کی عدم بازیابی کیخلاف دیا جارہا تھا۔ لالا رفیق کو گوادر جاوید کمپلیکس سے بچوں سمیت اغواءکیا گیا تھا جبکہ بعدازاں بچوں کو چھوڑ دیا گیا تاہم تین مہینے گزرنے کے بعد بھی وہ بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
علاوہ ازیں گوادر کے پہاڑی علاقہ دڑامب میں پاکستانی فوج کشی گذشتہ دو روز سے جاری ہے ،بتایا جارہاہے کہ فوج کشی میں زمینی فوج علاوہ چار جنگ ہیلی کاپٹرز اور ڈرون حصہ لے رہے ہیں ۔ مذکورہ علاقہ میں مزید فوجی قافلے بھی داخل ہورہے ہیں ۔
دریں اثناء خضدار زہری میں ٹریفک حادثہ خاتون ھلاک 8افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق زہری چشمہ سے کاٹیلی جانے والی پک اپ گاڑی کرش پلانٹ کے قریب الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ھلاک جبکہ ڈارئیور سمیت سات خواتین زخمی ہوگئیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے آنے والا گاٹی بھی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں استاد محمد ابراھیم ڈائیہ نامی شخص زخمی ہوگیا ،زخمی تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فرائم کی جا رہی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔