ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ لواحقین نے سی پیک روڈ کو بلاک کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ہوشاپ سے مشتاق ولد صوالی نامی علاقائی معتبر شخص کو جبری اغواء کرکے لاپتہ کردیا
۔
مذکورہ شخص کی لواحقین نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر ہوشاپ کے مقام پر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر احتجاجاً دھرنا دے دیا جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک غیر قانونی طورہر لاپتہ کیے گئے ہمارے پیارے کو انکے حوالے نہیں کیاجاتا شاہراہ بند رہے گی ۔