خضدار: ایف سی کیمپ پر دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پولیس پارٹی رٹی پر حملہ آفیسر زخمی



بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز ایف سی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی-

اسی اثناء موقع پر پہنچنے والے پولیس گاڑی کو بھی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں سوار پولیس انچارج مقبول موسیانی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوگئے-

علاقائی ذرائع کے مطابق خضدار جھالاوان کمپلیکس کے ایریا میں بم دھماکہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیاہے پولیس کے مطابق پولیس سی آئی اے کے انچارج مقبول احمد موسیانی زخمی ہوگئے ہیں دھماکہ کے بعد گاڑی میں سوارپولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی ہے دھماکہ میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچاہے۔

واقعہ کے بعد پاکستانی فورسز و پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے-

Post a Comment

Previous Post Next Post