پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کراچی اور دیگر علاقوں سے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے سندھ میں احتجاج

 


کراچی وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور سندھ سجاگی فورم کی جانب سے کراچی سے جبری لاپتا قومپرست کارکن بشیر شر ، یوسف شر ، دریا خان برہمانی سمیت تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے آج کراچی پریس کلب اور ملیر پریس کلب پر احتجاج کیئے گئے . جس کی رہنمائی سندھ سجاگی فورم کے مرکزی صدر سارنگ جویو ، وی ایم پی رہنما سہنی جویو ، جیئے سندھ قومی پارٹی رہنما نواز خان زنئور اور لاپتا افراد کے لواحقین نے کی۔  جہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ بشیر شر اور دریا خان سندھ کے سیاسی کارکن ہیں۔  جنہیں پاکستانی ایجنسیوں نے اٹھاکر جبری لاپتا کیا ہے۔ 

انھوں نے کہاکہ سندھی قومپرست کارکنان کے خلاف آپریشن سندھی قوم کی نسل کشی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے سندھ بھر سے تمام لاپتا کارکنان کو آزاد کیا جائے۔

جبکہ دوسری جانب نوشہرو فیروز ، پڈ عیدن اور پکا چانگ میں جسقم کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔ میرپورماتھیلو میں بھی قومپرست کارکنان کی جانب سے احتجاج کیے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post