بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ایم این اے خضدار قائد بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے خضدار عمر فاروق چوک بم دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوان جواد کی گھر جاکر تعزیت کی ۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی اور علاقائی رہنما ء بھی مینگل کے ساتھ تھے ۔
اس موقع پر انھوں نے دعا مغرب کی ۔
سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ شہداء کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انھوں نے کہاکہ یہ ایک گہری سازش ہے اور بزدلانہ اقدام ہے جسکی ہم بارہا مذمت کی ہے اور ان جیسے گھناونی سازشوں سے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلاء کرنے کی کوشش کو ہم سب مل کر ناکام کریں گے ۔
آپ کو علم ہے رواں مہینے 7 تاریخ کو عمر فاروق چوک پر موٹرسائیکل میں نصب بم بھرے بازار میں پھٹ گیا تھا جس میں جواد یوسف مینگل سمیت 3 افراد شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں خواتین بھی شامل تھیں ۔
اس واقع کی سیاسی سماجی تنظیموں سمیت انسانی حقوق کے اداروں نے شدید مذمت کی اور سیاسی حلقوں نے الزام لگایا کہ مبینہ بم حملے میں بدنام زمانہ ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ شفیق الرحمان کا ہاتھ ہے کیوں کہ دو دہائی سے پاکستانی فوج خفیہ اداروں کے اشارہ پر مظلوم عوام پر آگ آہن برسا رہے ہیں ۔