کولواہ ،مستونگ پاکستانی فورسز کیمپوں پر حملہ

 


ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سکگ میں مغرب کے وقت پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، بھاری دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

واقعے کے بعد فورسز کی نقل حرکت میں تیزی دیکھی گئی ہے تاہم فوری طور پر عسکری حکام کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے مرو میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ 

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔ جبکہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ 

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post