سندھ پاکستانی پنجابی خفیہ ایجنسیوں نے ایک بار پھر مرحوم رزاق شر کے گھر پر چھاپہ مارکر بشیر شر جوکہ حال ہی دنوں پاکستانی عقوبت خانوں سے رہا ہوئے تھے کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔
دوسری جانب پیر کی شام 5 بجے کراچی سے قومی کارکن دریا خان برہمانی نامی کارکن کو بھی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کرلیاہے ۔
سندھ سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں سندھی قوم پرست کارکنوں کو لاپتہ کیے جانے پر جئے سندھ فریڈم موومنٹ JSFMکے چیئرمین سہیل ابڑو نے جاری بیان میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی اس ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سمیت عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاست پاکستان کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، نوٹس لیا جائے اور قومی کارکنوں کو رہا کیا جائے۔