بلوچستان میں طوفانی بارشیں،ریت کی طوفان 9 افراد ھلاک،4 سڑکیں، ماہی گیروں کی 80 کشتیاں تباہ

 


شال بلوچستان ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ 10روز کے دوران طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے اعدوشمار جاری کردئیے گئے، پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعددا و شمار کے مطابق بارشوں سے ہونے والے نقصانات جس میں مکانات گرنے کے باعث 4 بچوں سمیت 9افراد ھلاک  جبکہ 258مکانات مکمل تباہ اور 1040کو جزوی نقصان پہنچا ۔

 محکمہ  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق ھلاک  ہونے والے افراد میں 4بچے،4مرداور 1خاتون شامل ہے ۔ جن  کا تعلق بلوچستان کے علاقوں خاران،کیچ،بارکھان اور پشین سے ہے ۔ 

حالیہ بارشوں کے دوران بلوچستان مختلف اضلاع میں 258 مکانات مکمل تباہ 1ہزار 40کو جزوی نقصان پہنچا ،1487 مکانات کی چاردیواری گر گئیں۔ حالیہ بارشوں کے دوران 4 سڑکیں مکمل تباہ اور ایک پل سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا ہے۔

مکران میں موسلادھار بارشوں کے دوران ماہی گیروں کی 80 کشتیاں بھی تباہ ہوئی ہیں تا حال بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب  ضلع چاغی کے مختلف شہرریت کے طوفان کے لپیٹ میں رہے۔ چار دیواریاں اور بجلی پول بھی گر گئے تفصیلات کیمطابق ایران کے راستے بلوچستان کے مغربی علاقوں میں ریت کا طوفان داخل ہونے سے نوکنڈی ،یک مچھ ،دالبندین و دیگر علاقے ریت کے طوفانی ہواﺅں کی لپیٹ میں رہے جہاں حد نگاہ صفر ہوکر رہ گئی ہے ۔

 طوفانی ہواﺅں کے چلنے سے مختلف علاقے رات کا منظر پیش کررہے ہیں  شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا،لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے بازار اور سڑکیں سنسان رہے ۔

 ضلع کے چند ایک مقامات پر چار دیواری اور یک مچ کے قریب بجلی پول گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، لیکن تاہم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post