دکی کی خبریں ۔7 کان کنوں کے اغوا کیخلاف تین روز سے شاہراہ بند،گزشتہ روز اغوا ہونے والے 30 کان کن چھوڑ دیئے گئے۔ پانچ مزدور دب کر ھلاک



مغویوں کی بازیابی کے لئے گزشتہ تین دنوں سے مندے ٹک کے مقام پر دھرنا بھی تاحال جاری ہے۔
دکی  چھ دن قبل اغوا ہونے والے سات مغوی کوئلہ کانکنوں کی بازیابی کے لئے پاکستان ورکرز فیڈریشن کی جانب سے مندے ٹک کے مقام پر تین دن سے تاحال پہیہ جام ہڑتال اور دھرنا بدستور جاری ہے۔مظاہرین نے دکی کوئٹہ شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بند کررکا ہے۔شاہراہ کی بندش کی وجہ سے دکی کا دیگر علاقوں سے مسلسل تین دنوں سے رابطہ منقطع ہے جبکہ شاہراہ کی دونوں جانب سینکڑوں مسافر اور مال برادر گاڑیوں سمیت کوئلہ لوڈ کرکے پنجاب لے جانے والی ٹرکوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ہڑتال اور شاہراہ کی بندش کی وجہ سے تین دن سے کوئلے کی ترسیل بھی ملک بھر کے لئے منقطع ہوگئی ہے۔

اکبر کمال خیل ناصر ایریے اور محمد بلال ناصر کے ایریے سے اغوا ہونے والے مزدروں میں سے دو کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ ایک کا دکی جبکہ چار کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے۔

۔پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ضلعی صدر شیر محمد کاکڑ اور دیگر مقررین نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ اگر ساتھی مغوی مزدور بازیاب نہ ہونے تو احتجاج کو مزید وسعت دیکر آئندہ اس سے بھی سخت قدم اٹھائینگے۔

علاوہ ازیں دکی گزشتہ شب ناصر کول کمپنی سے مسلح افراد نے تیس کوئلہ کان کن اسلحے کے زور پر اغوا کرکے لے گئے تاہم بعد ازاں قریبی پہاڑی علاقے میں تمام مغویوں کو چھوڑ دیا گیا۔پیٹی ٹھیکیدار حاجی محمد عمر ناصر کے مطابق مسلح افراد بدھ کی شب افطاری کے بعد کوئلہ کان سے کانکنی کرنے والے لیبر اغوا کرکے لے گئے۔

مسلح افراد نے مغویوں کو اغوا کرتے وقت مزدروں میں پرچیاں تقسیم کرکے پورے علاقے میں کوئلہ کی کانیں بند کرکے کانکنی نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

دریں اثناء  دکی میں طوفانی بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گر گئی پانچ کوئلہ کانکن ملبے تلے دب کر ھلاک   ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق معراج کول کمپنی میں طوفانی بارش کی وجہ سے مزدروں کے کمرے کا چھت گر کر پانچ مزدور تلے دب کر ھلاک ہوگئے۔

ھلاک مزدوروں کی شناخت عنایت اللہ ولد موسیٰ جان قوم مہترزئی کاکڑ ساکن مسلم باغ، ابراہیم ولد سراج الدین قوم عبداللہ زئی ساکن ژوب، ولی محمد ولد عبداللہ جان قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل، ظفر اللہ ولد میجر قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل اور صدر الدین ولد ناصر قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل سے ہوا ہے۔

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کے مطابق واقعہ آج صبح پیش آیا، تاہم بارش کی وجہ سے دیگر مزدروں کو بروقت واقع کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post