شانگلہ، چینی باشندوں پر خودکش حملہ ، پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک



خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر ایک گاڑی پر  خودکش حملہ  کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6افراد ھلاک  ہو گئے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ کا اس بارے میں کہاہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈا پور نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ گاڑی اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہی تھی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور  کا کہنا ہے کہ  خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں کے علاوہ ان کا ایک پاکستانی ڈرائیور بھی موجود تھا جو دھماکے میں ھلاک ہو گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post