دکی کانوں سے 3 مزدور اغوا،کوئٹہ فائرنگ پولیس اہلکار ھلاک ،پنجگور بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ھلاک



دکی  قدرتی ایریا کے کوئلہ کانوں سے تین مزدور نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیے، تفصیلات کے مطابق اغواءہونے والوں میں چوکیدار جوہر خان ولد سلیم قوم اسحاق زئی ساکن دکی ، شاہ خان ولد بہادر اور باچا خان ولد خیر بدر اقوام یوسفزئی شامل ہیں، جن کا تعلق شانگلہ سوات سے بتایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شال زرغون آباد کے علاقے  سروے 144 نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ زرغون آباد کے پولیس اہلکار مطیع اللہ ولد محمد زخمی ہوا ، جسے ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ  زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دریں اثناء پنجگور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ھلاک۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان ٹی وی اسٹیشن کے رہائشی حفیظ اللہ ولد محمد اسحاق نامی شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے ھلاک  ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ حفیظ اللہ کمرے کا لنک لگانے کے لئے کھمبے پر چڑھاتھا کہ کرنٹ لگنے سے وہ زخمی ہو گئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post