سندھ پولیس کی فائرنگ اور زمینی تنازع پر فائرنگ 3مسلح افراد سمیت 9 ہلاک، پشاور پانی پر جھگڑا 4 افراد قتل


  

سندھ جامشورو انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3مسلح افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ جامشورو کے قریب پیش آیا ، انڈس ہائی وے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا  مگر  گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پیچھا کیا تو تیز رفتار گاڑی خانوٹ کے قریب گڑھے میں جاگری ۔ جس کے باعث گاڑی میں سوار تینوں مسلح افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تاہم آزاد ذرائع سے پولیس کے بیان کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔

علاوہ ازیں نواب شاہ، زمین کے تنازع پر فائرنگ، 6افراد ھلاک، 6زخمی  ، تفصیلات کےمطابق سندھ نواب شاہ کے گاﺅں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ، جس میں 6 افراد ھلاک 6 زخمی ہوگئے ۔

واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ،اور قاتلوں کے گرفتاری کیلے کاروائی شروع کردی ہے ۔

دریں اثناء پشاور، مخالفین کے کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر فائرنگ، 4افراد ھلاک  ایک خاتون زخمی۔ تفصیلات کےمطابق پشاور میں مخالفین کے کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ جھگڑا بڑھنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ھلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ متھرہ کی حدود میں پیش آیا جہاں مقتولین کی جانب سے ملزمان کے کھیتوں میں مبینہ طور پر پانی چھوڑ دیا گیاتھا۔

ملزمان طیش میں آکر فائرنگ کردی اور فائرنگ میں 4 افراد  کے ھلاکت کے بعد فرار ہوگئے ،  ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post