کوئٹہ لورالائی اور مستونگ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 افراد جبری لاپتہ ۔
تفصیلات کےمطابق شال اور لورالائی سے پاکستانی فورسز نے پشتون تحفظ موومنٹ پی ٹی ایم رہنماؤں نقیب پشتون اور عصمت کامریڈ کو ریاستی اداروں نے بابا جان ہوٹل پرنس روڑ سے اغوا کر لیا اور نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیاہے ۔
علاوہ ازیں خضدار تحصیل زہری سے بازار سے دو بھائیوں میرجان اور حسین جان ولد سیدجان نامی افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جب وہ زھری شہر ہسپتال علاج کی غرض سے آئے ہوئے تھے ۔
اس طرح بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے امیر حمزہ ولد مزار خان سکنہ کاریز نور محمد پڑنگ آباد ستونگ نامی شخص کو غیر قانونی حراست میں لے کر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے ۔
دریں اثناء ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فورسز ڈاکٹر طاہر اور ظفر نامی نوجوانوں کو مرکزی کیمپ بلاکر بعد ازاں جبری لاپتہ کردیا ۔
واقع کے بعد مقامی لوگوں نے جھاو میں ہڑتال کرتے ہوئے کراچی شاہراہ کو بند کرکے فورسز کیخلاف نعرہ بازی شروع کردی ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ فورسز کی اس قسم کی حرکتوں سے علاقہ مکین تنگ آچکے ہیں ایک نہتے شہری کو کیمپ بلاکر بعد ازاں لاپتہ کرنا فورسز کی بزدلی کی انتہا ہے ۔