مستونگ جبری لاپتہ امیر حمزہ کے لواحقین نے شاہراہ بلاک کردیا ، 20 سال سے لاپتہ نعمت اللہ کی والدہ نے دھرنے میں شرکت کی

 


مستونگ گزشتہ رات بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے  کے ہاتھوں گھر پر چھاپے کے دوران جبری لاپتہ ہونے والے امیر حمزہ بنگلزئی کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے جنگل کراس کے مقام پر روڑ بلاک کردیا ۔ 

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تقریبا ایک بجے کے قریب سی ٹی ڈی اہلکار دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے خواتین بچوں کو امیر حمزہ سمیت گھر سے نکال کر ان پر تشدد کرکے انکے موبائل چھین لیے اور گھر میں توڑ پھوڑ کی بعد ازاں امیر حمزہ کو اٹھاکر گاڑی میں پھینک کر چلے گئے ،جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ہے ۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ امیر حمزہ کو بازیاب کیا جائے۔

دوسری جانب گزشتہ بیس سالوں سے 12 سالہ نعمت اللہ نامی بچے کی والدہ  نے دھرنے میں آکر انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کو بائی پاس مشین سے لاپتہ ہوئے تقریبا بیس سال کا عرصہ گزر چکا ہے ،ہم نے ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے مگر وہ لاپتہ ہے ۔ 



نعمت الللہ کے والدہ  کا کہنا ہے انکا بیٹا  تقریبا 12 سال کے تھے جب   لاپتہ ہوگئے ، ہم نے ہر جگہ تلاش کرنے کی کو شش کی مگر کوئی پتا نہیں چلا کہ وہ کہاں گئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post